تعلیمی اداروں کی حدود میں ای سگریٹ کا دھندہ شروع

29 Jan, 2020 | 03:53 PM

M .SAJID .KHAN

(جیند ریاض) تعلیمی اداروں کی 500 میٹرحدود میں پان چھالیہ، سگریٹ گٹکا کے بعد اب ای سگریٹ کی شاپس قائم ہونے لگیں۔

سکولوں کے قریب سگریٹ پان شاپس بند نہ ہوسکیں، سکول سے 10 کلومیٹر کی حدود میں پان سگریٹ کی دکان کھولنے پر ضلعی انتظامیہ نے پابندی عائد کررکھی ہے،پان شاپ بند نہ ہونے کے باعث سکولوں کے طلباء اب الیکڑانک سگریٹ کے نشہ میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔

اساتذہ کا کہناتھا کہ الیکٹرک سگریٹ عام سگریٹ سے بھی زیادہ نقصان دہ ہے،سکولوں میں تو طلباء کو سگریٹ نوشی سے روک لیا جاتا ہے، سکول کے اوقات کار کے بعد والدین کو بچوں پر توجہ دینا ہوگی، طلباء اردگرد کے ماحول اور ٹینشن سے بھی سگریٹ پینا شروع کردیتے ہیں۔

اساتذہ کا مزید کہناتھا کہ ایجوکیشن اتھارٹی کی ہدایات پر بچوں کی آگاہی کیلئے سیمینارز منعقد کرائے جاتے ہیں۔

مزیدخبریں