سرکاری سکولوں کیلئے اچھی خبر

29 Jan, 2020 | 03:32 PM

M .SAJID .KHAN

( علی رامے)پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں میں نئے واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کیے جانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تمام سرکاری اسکولوں میں نئے واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کیے جانے کا فیصلہ کرلیا گیا، محکمہ اسکول ایجوکیشن نے سرکاری سکولوں میں فلٹریشن پلانٹ پر تحفظات کا اظہار کردیا،فلٹریشن پلانٹ کے لیے بجلی کا بل سرکاری سکول ادا نہیں کریں گے۔

ذرائع محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہناتھا کہ  سرکاری سکولوں کا بجٹ پہلے سے کم مختص ہے اور اب فلٹریشن پلانٹ کا بل بھی ہمیں دینا ہوگا،بجلی کے بل پہلے ادا نہیں ہورہے تو مزید یہ ٹیوب ویل کا بل کہاں سے دیں گے،فلٹریشن پلانٹ کے لیے سکول حاضر ہے لیکن بجلی کا کنکشن انتظامیہ کو الگ سے لینا ہوگا۔

گونر پنجاب کی ہدایت پر آب پاک اتھارٹی نے پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز سے سکولوں کی تفصیلات طلب کی ہیں،ڈپٹی کمشنر سے ایسے سکولوں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جہاں پہلے سے واٹرفلٹریشن پلانٹ نہ ہو۔

فلٹریشن پلانٹ سرکاری سکولوں میں لگانے کا اہم مقصد ان کا تحفظ ہے،سکول کے بچوں کے ساتھ اہل علاقہ بھی پینے کے صاف پانی سے مستفید ہوں سکیں گے،پنجاب کے شہروں میں ایسے تمام سرکاری سکولوں کاڈیٹا طلب کرلیا گیا جہاں واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب نہیں ہیں، سکولوں کے انتخاب سے اتھارٹی کو زمین کے حصول کی پریشانی بھی نہیں ہوگی۔

مزیدخبریں