ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باربی کیو کے شوقین افراد ہوجائیں ہوشیار، انتہائی تشویشناک خبر آگئی

باربی کیو کے شوقین افراد ہوجائیں ہوشیار، انتہائی تشویشناک خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقار گھمن) پنجاب یونیورسٹی میں قومی کینسر آگاہی مہم کی افتتاحی تقریب  منعقد ہوئی جس میں وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد، امریکی پروفیسر جیمز شائمن، ٹموتھی کوکس سمیت دیگر  ماہرین نے شرکت کی۔

پنجاب یونیورسٹی فیصل آڈیٹوریم میں قومی کینسر آگہی پروگرام کی افتتاحی تقریب میں یونیورسٹی آف کیمبرج کے پروفیسر آف میڈیسن ٹموتھی کوکس، یونیورسٹی آف مشی گن کے پروفیسر جیمز شائمن نے خصوصی شرکت کی جبکہ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد، وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر ظفر علی چودھری، پروفیسر ذیشان، پروفیسر ڈاکٹر ارشد علی چیمہ،  ایم این اے سیمی بخاری بھی شریک ہوئیں۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ کینسر سے بچاؤ کیلئے وقتا فوقتا چیک اپ کرواتے رہنا چاہیئے، کوئلوں پر بنے باربی کیو کا بہت زیادہ استعمال کینسر کا باعث بن سکتا ہے، اگر تمباکو نوشی سے پرہیز کریں تو ہر تیسرا کینسر کا مریض بچ سکتا ہے۔

ماہرین نے کہاکہ کینسر کی بروقت تشخیص زندگی بچا سکتی ہے، کینسر پر تحقیق کیلئے کینسر ریسرچ گروپ قائم کیا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ جسم میں کسی بھی خرابی کی صورت میں فوری ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیئے۔

Sughra Afzal

Content Writer