کھایا پیا کچھ نہیں گلاس توڑا بارہ آنے،اورنج لائن ٹرین بجلی کا بل آگیا

29 Jan, 2020 | 12:59 PM

Azhar Thiraj

شاہد سپرا: اورنج لائن ٹرین ٹیسٹ رن۔ کھایا پیا کچھ نہیں گلاس توڑا بارہ آنے، اورنج لائن ٹرین نمائشی ٹیسٹ رن کے دوران ایک کروڑ بانوے لاکھ روپے کی بجلی پی گئی۔


پنجاب حکومت کے میگاپراجیکٹ اورنج لائن ٹرین پر کام جاری ہے، اس دوران لیسکو کی جانب سے دو مقامات سے جی آئی ایس گرڈ سٹیشن بنا کر بجلی فراہم کی جائیگی جن کو کمپنی کے چھ گرڈ سٹیشنز سے چیف کیا جائیگا تاکہ بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے،آغاز سے قبل ہی اورنج لائن ٹرین نے ٹیسٹ رن میں ایک کروڑ بیاسی لاکھ روپے کی بجلی پی لی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے لیسکو کو بلوں کی ادائیگی کرنے سے انکار کر دیا ہے، پنجاب حکومت نے لیسکو کے سامنے موقف اختیار کیا ہے کہ پراجیکٹ نا مکمل ہے، اس لئے بل کی ادائیگی کنٹریکٹر کو کرنا ہو گی۔ پنجاب حکومت نے مقررہ تاریخ 22 جنوری تک بلوں کی ادائیگی نہیں کی، مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد مزید دس لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے جس کی وجہ سے مجموعی طور پر اب پنجاب حکومت کو ایک کروڑ بانوے لاکھ روپے کی ادائیگی کرنا ہو گی۔

کنٹریکٹر نے بھی تاحال لیسکو کو بل کی ادائیگی کی یقین دہانی نہیں کروائی، اس لئے لیسکو پنجاب حکومت اور کنٹریکٹر کے درمیان میں شٹل کاک بن کر رہ گئی ہے۔
 

مزیدخبریں