20 ہزار این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ

29 Jan, 2020 | 11:47 AM

Sughra Afzal

(قیصر کھوکھر) محکمہ داخلہ پنجاب نے 20 ہزار این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کر دی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق ان این جی اوز کی رجسٹریشن غیر فعالیت، غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث  ذرائع آمدن ظاہر نہ کرنے اور اپنے بینک اکاؤنٹس نہ کھلوانے کی وجہ سے منسوخ کی گئی ہے، نئی این جی اوز کیلئے محکمہ داخلہ سے این او سی لازمی قرار دیا گیا۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ اس وقت پنجاب میں 8 ہزار این جی اوز کام کررہی ہیں، جن کی سکروٹنی کا عمل جاری ہے، اس حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ کوئی بھی نئی این جی او محکمہ داخلہ کے این او سی کے بغیر رجسڑڈ نہیں کی جائے گی، محکمہ داخلہ این او سی دینے کیلئے محکمہ پولیس اور حساس اداروں کی رپورٹ حاصل کرے گا۔

مزیدخبریں