(زاہد چودھری) ضلعی انتظامیہ آوارہ کتوں کو تلف کرنے میں ناکام، 24 گھنٹوں میں 58 شہری سگ گزیدگی کا شکار، رواں ماہ متاثرہ افراد کی تعداد ڈیڑھ ہزار کے قریب پہنچ گئی، سرکاری عملے کی لاپرواہی سے شہری پریشان ہوگئے۔
بارش کے باوجود آوارہ کتوں کی بھرمار شہریوں کیلئے وبال جان بن گئی، ضلعی انتظامیہ کی آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم تاحال بدترین ناکامی سے دوچار ہے اور شہریوں کیلئے آوارہ گھومتے کتوں کے غول وبال جان بنے ہوئے ہیں. گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 58 افراد آوارہ کتوں کا شکار ہوگئے۔متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے موثر کارروائی نہیں ہورہی.
رواں ماہ کے دوران آوارہ کتوں کے کاٹنے کے مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ ہزار سے بڑھ گئی۔