محکمہ سوشل سیکیورٹی میں خورد برد ،سارا ملبہ ڈائریکٹر آئی ٹی پر ڈال دیا گیا

29 Jan, 2020 | 11:37 AM

Azhar Thiraj

سعود بٹ :محکمہ سوشل سیکیورٹی کے ڈیٹا سنٹر میں آلات کی خریداری میں خرد برد کا کیس۔ آئی ٹی سامان کی ادائیگیوں اور ڈیلیوری میں واضح فرق کے بڑے انکشافات ہوئے ہیں ۔ ادارہ سارا ملبہ فائل چوری پر ڈال  کر  خاموش تماشائی بن گیا۔

سوشل سیکیورٹی ملتان روڈ ہسپتال کیلئے آلات کی خریداری کے لئے 3 کروڑ 74 لاکھ روپے ادا کئے گئے مگر آئی ٹی کا سامان کہاں ہے ؟کچھ پتہ نہیں۔ذرائع
کے مطابق ڈیٹا سینٹر کے سامان کی انوینٹری محکمہ سوشل سیکیورٹی کے پاس موجود ہی نہیں۔انوینٹری کے بغیر آڈٹ اینڈ فنانس نے ادائیگی کس قانون کے تحت کی، نئے سوالات نے جنم لے لیا۔

محکمہ سوشل سیکیورٹی  مذکورہ کیس کی تحقیقات صرف فائل چوری کی حد تک مکمل کرچکا۔ادارے کیجانب سے فائل چوری کا ملبہ سابق ڈائریکٹر آئی ٹی سلیم زبیر پر ڈال کر اصل حقائق پر پردہ رکھا جا رہا ہے۔
 

مزیدخبریں