ایلیٹ فورس کے جوانوں کیلئے اچھی خبر

29 Jan, 2020 | 11:25 AM

وقار نیازی

(وقاص احمد) ایلیٹ فورس کے جوانوں کیلئے اچھی خبر، محکمہ داخلہ نے ایلیٹ فورس کے ایڈیشنل الاونس میں5500 اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایلیٹ فورس پنجاب کا ایڈیشنل الاونس 1500 سے بڑھا 6500 کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ سال جون میں آئی جی پنجاب نےایڈیشنل الاونس بڑھانے کیلئے محکمہ خزانہ کو خط لکھا تھا۔ محکمہ خزانہ نے حتمی منظوری کیلئے محکمہ داخلہ کو مراسلہ بھیجا۔ ایلیٹ فورس کے جوانوں کا کہنا ہے کےایڈیشنل الاونس میں اضافے پر خوشی ہے،اب اہلکار مزید لگن سے کام کریں گے۔

مزیدخبریں