علی ظفر نے موسیقی کی دنیا کے سفر کا راز بتادیا

29 Jan, 2020 | 10:49 AM

Sughra Afzal

(زین مدنی) پاکستانی راک اسٹار علی ظفر نے اپنے چاہنے والوں کو موسیقی کی دنیا میں قدم رکھنے کے سفر کا راز بتا دیا۔

 گلوکار و اداکار علی ظفر نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ کبھی کبھی یہ سفر ہی آپ کو اپنی منزل کے بارے میں بہت کچھ سکھاتا ہے،ویڈیو میں علی ظفر نے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھنے کے حوالے سے بتایا کہ میں نے اپنے والد سے کہا کہ میں گانا گانا چاہتا ہوں، سی ایس پی آفیسر بننے سے کیا ہوگا تو میرے والد نے کہا کہ دیکھو جب تم سی ایس پی آفیسر بنو گے تو تمہارے آگے پیچھے گاڑی ہوگی، لوگ تمہیں سلیوٹ ماریں گے، تو میں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ لوگ مجھے میری پوسٹ کی وجہ سے نہیں بلکہ میرے کام کی وجہ سے مجھے سلیوٹ کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ احساس میرے اندر 16 سال کی عمر میں کیسے تھا یہ مجھے نہیں پتا لیکن یہ تھا اور مجھے یہ یقین تھا کہ میں ایک دن بہت بڑ اسٹار بنوں گا، اس وقت میں صرف ایک سٹار بننا چاہتا تھا اور گانا گانا چاہتا تھا، راک سٹار نے ویڈیو میں کہا کہ میرا ایک بہت بڑا خواب تھا کہ میں سٹیج پر جا کر گانا گاﺅں اور وہاں موجود ہزاروں لوگ میرے ساتھ مل کر میرے گانے گائیں۔

گلوگار کاکہنا تھا کہ اب یہ سب کرتے ہوئے مجھے 10 سال ہوگئے ہیں، دنیا میں بہت چیزیں دیکھ لی ہیں اور اپنی زندگی میں بہت چیزیں سیکھ لیں،اب میں آپ کو اتنا بتا سکتا ہوں کہ آپ سب میں سے ہر ایک انسان خاص ہے، آپ عام نہیں ہو، آپ کو صرف یہ کرنا ہے کہ اپنے اندر جھانک کر دیکھو کہ میں کون ہوں؟ علی ظفر نے اپنی ویڈیو میں لوگوں کو یہ پیغام دیا کہ آپ اپنے اندر کے ٹیلنٹ کو ڈھونڈنے کے بعد اس پر کام کریں

مزیدخبریں