سابق صدر آصف زرداری کا حسن مرتضی کو فون، پنجاب کی سیاست پر تبادلہ خیال

29 Jan, 2020 | 10:08 AM

وقار نیازی

(سعدیہ خان) سابق صدر آصف علی زرداری کا پارلیمانی لیڈر پی پی پی پنجاب حسن مرتضی کو ٹیلی فون،  آصف زرداری نے حسن مرتضی سے پنجاب کی سیاست پر تبادلہ خیال کیا۔ 
سابق صدر آصف علی زرداری نے حسن مرتضی کے تادم مرگ بھوک ہڑتال کے اقدام کی تحسین کی ۔ آصف علی زرادی نے کہا کہ سیاست عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہی ہوتی ہے ، آپ بہت موثر انداز میں عوام کے مسائل اجاگر کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ صوبے اور حلقے کے مسائل اسی طرح اُٹھاتے رہیں۔

اس موقع پر حسن مرتضی نے آصف علی زرداری سے ان کی صحت کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

مزیدخبریں