ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکٹری سٹی میٹرز منصوبہ التواء کا شکار، اہم شاہراہیں تاریکی میں ڈوبنے کا خدشہ

الیکٹری سٹی میٹرز منصوبہ التواء کا شکار، اہم شاہراہیں تاریکی میں ڈوبنے کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد ) میٹروپولیٹن کارپوریشن کا اہم شاہراہوں پر الیکٹری سٹی میٹرز لگانے کا منصوبہ التواء کا شکار ہوگیا، لیسکو اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے مابین طے شدہ معاملات میں تاخیر سے شہر کی شاہراہیں تاریکی میں ڈوبنے کا خدشہ ہے۔    

پنجاب حکومت اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی باہمی چپقلش کے باعث شہر کی اہم سڑکوں کے تاریکی میں ڈوبنے کا خدشہ ہے، میٹروپولیٹن کارپوریشن اور لیسکو کے درمیان ہونے والا معاہدہ صرف دستاویزات تک ہی محدود ہو کر رہ گیا ہے۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن اور لیسکو کے مابین اسٹریٹ لائٹس کے لیے الیکٹری سٹی کا منصوبہ تشکیل دیا گیا جو التواء کا شکار ہو گیا، میٹروپولیٹن کارپوریشن کے 9 زونز میں زیر کنٹرول 56 شاہراہوں پر لگی سینکڑوں لائٹس پر الیکٹری سٹی میٹر تا حال نہیں لگائے جاسکے۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن زونز میں میٹر نہ لگانے پر لیسکو نے اہم شاہراہوں کی سینکڑوں لائیٹس بند ہونے کا عندیہ دے دیا ہے، باہمی مشاورت سے گلبرگ کی نور جہاں روڈ، محمود قصوری روڈ، گورومانگٹ، مین مارکیٹ، مین بلیوارڈ علامہ اقبال ٹاؤن، وحدت روڈ، علامہ اقبال روڈ، گڑھی شاہو، ڈیوس روڈ، نکلسن روڈ، ایمپریس روڈ، جی ٹی روڈ، فیروزپور روڑ اور ملتان روڑ سمیت دیگر شاہراہوں پر الیکٹری سٹی میٹرز لگانے کا فیصلہ کیاگیا تھا۔