یونین کونسل میں نکاسی و فراہمی کے مسائل پر واسا کا اجلاس

29 Jan, 2019 | 06:07 PM

Shazia Bashir

(درنایاب) ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز اور وائس چئیرمین شیخ امتیاز محمود کی زیر صدارت مختلف یونین کونسل میں نکاسی و فراہمی کے مسائل پر اجلاس ہوا۔

واسا ہیڈ آفس گلبرگ میں اجلاس میں یوسی 50، 71 ، 93 میں نکاسی و فراہمی آب کے مسائل پر بات چیت کی گئی، اجلاس کی صدارت وائس چئیرمین واسا شیخ امتیاز محمود اور ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے مشترکہ طور پر کی ۔ اجلاس میں ڈی ایم ڈی آپریشنز ، متعلقہ ڈائریکٹرز بھی شریک ہوئے۔

 ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کا کہنا ہے کہ یونین کونسلز واسا ایریا سے باہر ہیں تاہم نکاسی فراہمی آب کے مسائل پر واسا اخلاقی بنیادوں پر تعاون کرے گا، سید زاہد عزیز نے واسا افسران کو ہدایت کی کہ تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا کر شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔

 ایم ڈی واسا نے کہا کہ اس بات کا بھی خیال رکھا جائے کہ واسا نان سروس ایریا میں کام کے دوران واسا کی وسائل کا استحصال نہ ہو۔

مزیدخبریں