ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تخت لاہور پر حکمرانی کیلئے پارٹی میں جوڑ توڑ

تخت لاہور پر حکمرانی کیلئے پارٹی میں جوڑ توڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) تخت لاہور کی صدارت کے لیے پارٹی کے اندر جوڑ توڑ، لاہور کی صدارت کس کو دیں اور کس کو نہ دیں، پی ٹی آئی رہنماؤں نے سر جوڑ لیے۔

تخت لاہور کی صدارت کے لیے جمشید اقبال چیمہ، ظہیرعباس کھوکھر، اعجاز ڈیال، ہمایوں اختر اور مہر واجد عظیم کے درمیان رسہ کشی جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے اندر یہ رائے پائی جارہی ہے کہ کسی ایک کو صدارت دینے سے پارٹی معاملات خراب ہوسکتے ہیں، اس لیے کسی کو ناراض کرنے سے بہتر ہے کہ لاہور کا صدر بنانے کی بجائے اسے کمیٹی کے سپرد کرنے کی تجویز دی گئی۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے مختلف زونز پر کمیٹی بنا کر ضلع کی پارٹی منظم کی جائے، گورنر پنجاب چودھری سرور، سینئر وزیرعلیم خان اور دیگرسینئر قیادت پر مشتمل مشاورتی کمیٹی بنائی جاسکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تخت لاہور کی صدارت کے لیے حتمی منظوری بنی گالہ سے دی جائے گی۔

پارٹی قیادت کو یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ ٹکٹ ہولڈرز کو سرکاری عہدے نہ دیئے جائیں بلکہ انہیں پارٹی کے اندر ایڈجسٹ کیا جائے، سرکاری محکموں میں ان کارکنوں کو ایڈجسٹ کیا جائے جنہیں الیکشن ٹکٹس نہیں دیئے گئے تھے۔