شہباز شریف، خواجہ برادران کی گرفتاری کا کیس، وفاقی حکومت، نیب سے جواب طلب

29 Jan, 2019 | 04:31 PM

Shazia Bashir

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف، خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس شاہد کریم نے لائیرز فاونڈیشن فار جسٹس نامی تنظیم کی متفرق درخواست پر سماعت کی جس میں شہباز شریف اور خواجہ برادران کی گرفتاری کو چیلنج کیا گیا ہے۔

 درخواست گزار تنظیم کے وکیل اے کے ڈوگر نے دعوی کیا کہ آئین کے آرٹیکل 10 کے تحت شہباز شریف اور خواجہ برادران کو فری اینڈ فیئر ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا، فری اینڈ فئیر ٹرائل بنیادی حق ہے۔

درخواست گزار وکیل کے مطابق چیرمین نیب کا دوران انکوائری کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنے کا اقدام آئین سے متصادم ہے، سپریم کورٹ نیب آرڈیننس کی دفعہ 24 میں ترمیم کرنے کا فیصلہ دے چکی ہے وکیل کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور خواجہ برادران کو فری ٹرائل کا مکمل موقع نہیں دیا گیا۔

 اس صورت حال میں شہباز شریف اور خواجہ برادران کو گرفتار رکھنا آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے منافی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ شہباز اور خواجہ برادران کی گرفتاری کو کالعدم قرار دیکر فوری طور پر انہیں فوری طور پر ریا کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزیدخبریں