سانحہ ساہیوال سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے

29 Jan, 2019 | 03:40 PM

Sughra Afzal

 (علی ساہی) سی ٹی ڈی اہلکاروں کی تربیت پر سوال اٹھنے لگے، سانحہ ساہیوال میں کسی کو ہینڈز اپ کہا اور نہ ہی چیک کیا، چند گز کے فاصلے سے پورے پورے برسٹ فائر کر ڈالے، متعدد اہلکار بلٹ پروف جیکٹ کے بغیر تھے۔

 انسانی حقوق اور پولیس قوانین کی صریح خلاف ورزی، مقتول خلیل کے لواحقین انصاف کے منتظر ہیں۔ لاکھوں روپے سے تربیت حاصل کرنے والے اہلکاروں نے دوران آپریشن ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دوران آپریشن اہلکاروں نے ایک بھی سنگل فائر نہیں کیا جبکہ سی ٹی ڈی اہلکاروں نے چند گز کے فاصلے سے پورے پورے برسٹ فائر کیے۔گاڑی سے مزاحمت نہ ہونے کے باوجود لوگوں کو ہینڈز اپ نہیں کرایا گیا اور نہ سرنڈر کرنے کا اعلان کیا۔

آپریشنز میں متعدد اہلکاروں نے بلٹ پروف جیکٹ بھی نہیں پہنی ہوئی تھی، وقوعہ کی سی ٹی ڈی اہلکاروں نے متعلقہ تھانہ میں رپٹ بھی درج نہیں کی۔ آپریشنز کی بات کی جائے تو سی ٹی ڈی کا دن کی روشنی میں ہونیوالا پہلا آپریشن تربیت پر سوالیہ نشان چھوڑ گیا۔

مزیدخبریں