جنید ریاض) محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کی ٹائم سکیل پرموشن کا مطالبہ مسترد کردیا، ٹائم سکیل پرموشن کا مطالبہ سیکرٹری سکول کی جانب سے مسترد کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اساتذہ کی جانب سے خالی سیٹوں پر موجودہ اساتذہ کو پرموٹ کرنے کے فارمولے کو جاری رکھنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کی اگلے گریڈز میں ترقیوں کے بعد ٹائم سکیل پرموشن کا پیکج ختم کردیا تھا۔
پنجاب ٹیچرزیونین کا کہنا ہے کہ ٹائم سکیل پرموشن کے پیکج کا ختم کرنا اساتذہ کیساتھ زیادتی ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے، اس اقدام سے اساتذہ اپنے حق سے محروم ہوجائیں گے۔