(سٹی 42)پنجاب کی سیاست کا ایک اور باب بند ہو گیا, مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر محمد ارشد خان لودھی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق صوبائی وزیر ارشد خان لودھی انتقال کرگئے، ارشد خان لودھی متعدد مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی رہے۔محمد ارشد خان لودھی یکم اکتوبر 1937 کو جالندھر، انڈیا میں پیدا ہوئے۔انہوں نے 1959 میں گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجوایشن کی اور 1966میں کراچی یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔1983 کے دوران رکن ڈسٹرکٹ کونسل ساہیوال رہے۔ 2003-07 کے دوران چیئرمین کرائم کنٹرول کمیٹی اور چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی نیز جنرل سیکرٹری، پاکستان فٹبال فیڈریشن رہے اور 2011 میں اس تنظیم کے سینئر نائب صدر کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔
ارشد خان لودھی ایک منجھے ہوئے سیاستدان تھے جو 1970-77، 1985-88، 1988-90، 1990-93 ، 1997-99 اور 2002-07 کے دوران رکن پنجاب اسمبلی رہے۔پارلیمانی سیکرٹری کے ساتھ ساتھ ان کے پاس وازارتوں کے مختلف پورٹ فولیو بشمول کالونیز، ریونیو، ریلیف، انڈسٹریز، منرل ڈویلپمنٹ، ٹرانسپورٹ، زراعت، لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ، کنسولیڈیشن اور منصوبہ بندی و ترقیات رہے۔