ٹیکس ناہندہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کی شامت آگئی، ایف بی آر نے شکنجہ کس لیا

29 Jan, 2019 | 12:25 PM

Sughra Afzal

(رضوان نقوی) ایف بی آر نے" ہاؤس بلڈنگ فنانس آفیسرز کو آپرٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی " کے بنک اکاؤنٹس منجمد کر کے ایک کروڑ  18لاکھ روپے کی ریکوری کرلی۔

ایف بی آر نے ٹیکس بقایہ جات کی عدم ادائیگی پر"ہاؤس بلڈنگ فنانس آفیسرز کوآپرٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی " کے بنک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے ہیں، ایف بی آر نے سال 2015 کے آڈٹ کے بعد ہاؤس بلڈنگ فنانس آفیسرز کوآپرٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی پر ٹیکس عائد کر کے ادائیگی کیلئے بارہا نوٹسزجاری کیےتھے۔ ایف بی آر نے نوٹسز کے باوجود ادائیگی نہ کرنے پر کمشنر ان لینڈ ریونیو ڈاکٹر اشتیاق احمد خان کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے سوسائٹی کے اکاؤنٹس منجمد کر کے ریکوری کرلی۔

ایڈیشنل کمشنرخرم علی قادری، ڈپٹی کمشنرخان شاہ زیب بشیر اور انسپکٹر سید نامورعباس ٹیم میں شامل تھے۔ ہاؤس بلڈنگ فنانس آفیسرز کوآپرٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی کے اکاؤنٹس عسکری بنک ڈی ایچ اے فیزفوربرانچ میں منجمد کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں