سرد موسم میں گرما گرم لذیذمچھلی  

29 Jan, 2019 | 12:49 AM

Arslan Sheikh

( عثمان الیاس ) سرد موسم میں گرما گرم مچھلی کا کوئی نعم البدل نہیں، گرما گرم مچھلی کھانے میں بھی لذیذ ہے اور سردی سے بھی بچنے میں مدد دیتی ہے۔

سرد موسم اور ٹھنڈی ہوائیں ایسے میں سردی سے بچنے کے لیے لاہوریئے گرما گرم مچھلی کھانے کو ترجیج دیتے ہیں، جو لذیذ بھی اور غذائیت سے بھرپور سردی کو دور بھاگنے میں مدد دیتی ہے۔

مچھلی پوائنٹس پر بچے بڑوں کے ساتھ فیملیز کا بھی خاصہ رش نظر اور سب کا کہنا ایک ہے کہ سردی اور مچھلی ایک دوسرے کا جوڑ ہے۔ شہر وں کا کہنا ہے کہ مچھلی گھر میں بنائی جاسکتی ہے مگر جو مزہ باہر فیملی کے ساتھ بیٹھ کر کھانے میں وہ گھر میں نہیں۔

شہر لاہور میں مزنگ پر مچھلی پوائٹس پر ساری سردیوں میں رش برقرار رہتا ہے، جہاں پر دوسرے شہروں سے بھی لوگ خاص مچھلی کھانے آتے اور لذیذ ذائقوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

مزیدخبریں