گریجوایٹ خواتین کے لیے 15فیصد کوٹہ مقرر کر دیا گیا ہے:حمیدہ وحید الدین

29 Jan, 2018 | 08:20 PM

عطاءسبحانی
Read more!

عثمان خان:خواتین جس طرح گھر اور ملازمت سنبھالتی ہیں وہ قابل تعریف ہے، 2017 میں 4 ہزار ماؤں کو ڈے کیئر سنٹر کی سہولت دی گئی، صوبائی وزیر ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحید الدین کا گورنمنٹ کالج برائے خواتین باغبانپورہ کے ڈے کئیر سینٹر کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب۔

گورنمنٹ کالج برائے خواتین باغبانپورہ میں بائیس لاکھ روپے کی لاگت سے بنائے گئے ڈے کئیر سینٹر کا افتتاح صوبائی وزیر برائے ترقی خواتین حمیدہ وحید الدین، ڈائریکٹر ترقی خواتین محمد ارشد بیگ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز میاں زاہد، پرنسپل پروفیسر روبینہ احمد نے کردیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حمیدہ وحید الدین کا کہنا تھا ہمیں پیس آف مائنڈ کی ضرورت ہے، پیس آف مائنڈ کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا، صوبے میں ابھی تک 102 ڈے کئیر سنٹرز بنائے گئے ہیں۔

پنجاب میں ہر محکمے میں گریجوایٹ خواتین کے لیے 15 فیصد کوٹہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ تعلیمی اداروں میں ساڑھے 6 ارب روپے کی سکالرشپس دی گئی ہیں جبکہ تعلیمی اداروں میں لڑکیوں کے لیے مختلف نوعیت کے ٹریننگ پروگرام شروع کئے جا رہے ہیں ۔تقریب میں اساتذہ اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اختتام پر پرنسپل پروفیسر روبینہ احمد نے مہمانوں کو اعزازی شیلڈ سے نوازا۔

مزیدخبریں