ماضی کی نسبت 30 فیصد تک کرائم میں کمی آئی ہے:آ ئی جی پنجاب

29 Jan, 2018 | 08:19 PM

رانا جبران
Read more!

علی ساہی: آئی جی پنجاب کا کہنا ہےکہ صوبے میں کرائم کی شرح میں تیس فیصد کمی ہوئی ہے۔ دوسرے صوبوں کی نسبت دہشت گردی پرقابوپالیا گیا، قصورمیں زیادتی کیسزمیں پولیس مقابلوں میں مرنے والوں کے حوالے سے انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کیپٹن ر عارف نوازکا کہنا ہے کہ پنجاب میں دہشت گردی پردوسرےصوبوں کی نسبت بہت حدتک قابو پالیاگیاہے۔ اگرکرائم کے حوالے سے بات کی جائے تو پنجاب میں ماضی کی نسبت30فیصدتک کرائم میں کمی واقع ہوئی ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے میں سی ٹی ڈی، انٹیلی جنس اداروں اورپولیس کی جانب سے کیے گئےکومبنگ اورانٹیلی جنس بیسڈآپریشنز بہت موثرثابت ہوئے ہیں۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران جیسے وحشی درندوں کے خاتمے کے لیے معاشرے کو بھی پولیس کے ساتھ ساتھ اپنا کرداراداکرنا چاہیے۔ زیادتی کیسزمیں قصورمیں پولیس مقابلوں کانوٹس لے لیا ہےاور انویسٹی گیشن پنجاب برانچ نے اس حوالے سے تفتیش شروع کردی ہے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ پولیس کی ویلفیئرکے لیے بھی موثراقدام کیے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں