فہد بھٹی: چھالیہ پر پابندی نا منظور، پان کھانے کے شوقین افراد پابندی کے خلاف بول اٹھے۔ انکا کہنا ہے کہ پان کے ذائقے کا دارومدار چھا لیہ پر ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کھانا ملے نہ ملے پان ضرور ملنا چاہیے، یہ کہنا ہے پان کے شوقین افراد کا، حکومت کی جانب سے چھالیہ پرلگائی جانے والی پابندی کے خلاف شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بغیر تو پان کا مزہ ہی نہیں آتا۔
لاہوریوں کا کہنا ہےکہ پان ایک قدیم سوغات ہے اور اس کے ذائقے میں اہم کردار چھا لیہ کا ہوتا ہے۔ اگر چھا لیہ پرہی پابندی لگا دی گئی تو پان کا اصل ذائقہ ختم ہو جائے گا۔ شہریوں نےمطالبہ کیا ہے کہ اصل چھالیہ کی بجائے کیمیکل ملی چھالیہ پرپابندی عائد ہونی چاہیے۔