میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا انٹرزونل ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کروانے کا فیصلہ

29 Jan, 2018 | 07:50 PM

رانا جبران
Read more!

راؤ دلشاد: میٹروپولیٹن کارپوریشن کواقتدارکےدوسرےسال کھیلوں کےمیدان آباد کرنےکاخیال آہی گیا، انٹرزونل ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کرانےکافیصلہ کرلیا۔ مئیر لاہور ٹرافی کےمقابلے 15 فروری سےشروع ہونگے۔

 تفصیلات کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن نے سال2017میں کھیلوں کی ترویج کےلیےتوکچھ نہ کیا تاہم رواں سال میں کرکٹ، ہاکی، فٹ بال اوردیسی کشتیوں کےزونز کی سطح پر مقابلے کرانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ تاہم سب سے پہلےفروری میں کرکٹ ٹورنامنٹ شروع کیاجائے گا،جس میں دس ٹیمیں حصہ لیں گی۔

مئیر لاہور ٹرافی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کی ایک ٹیم جبکہ نوزونز اپنی الگ الگ ٹیمیں تشکیل دیں گے۔ تاہم کرکٹ ٹورنامنٹ ناک آؤٹ کی بنیاد پرمنعقدہوگا، مئیر لاہور ٹرافی کےمقابلے 15 فروری سےشروع ہونگے۔

مئیرلاہورکرنل ریٹائرڈمبشر جاویدکا کہنا ہےکہ کھیلوں کےمقابلوں کی ابتداء توکرکٹ ٹورنامنٹ سےکررہےہیں، تاہم یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔ قومی کھیل ہاکی سمیت فٹ بال، والی بال، دیسی کشتی اورکبڈی کے مقابلے بھی منعقد کروائے جائینگے۔

ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کےاعزاز میں 23 مارچ کوتقریب تقسیم انعامات کاانعقادکیاجائےگا۔ جبکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی بہترین کرکٹرز پرمشتمل ایک ٹیم پی سی بی کی گریڈ ٹو ٹرافی بھی کھیلے گی۔

مزیدخبریں