زینب کے قاتل کا بین الاقوامی گروہ سے کوئی تعلق نہیں: رانا ثناء اللہ

29 Jan, 2018 | 07:42 PM

عطاءسبحانی
Read more!

 قذافی بٹ:وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ملزم عمران کا بین الاقوامی گروہ سے کوئی تعلق نہیں۔  ڈاکٹر شاہد مسعود ایک مہرہ ہیں۔ ایسے لوگ کس کے کہنے پر قوم کو گمراہ کر رہے ہیں۔ ذرائع  کا پتہ لگانا چاہیے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات  کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ شاہد مسعود کے انکشاف پر ان سے ذرائع پوچھنا چاہئے۔ چیف جسٹس سے گزارش ہے کہ اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں۔  ڈاکٹر شاہد مسعود کس کے اشاروں پر قوم کو گمراہ کر رہے ہیں؟

 قصور کے واقعے کا رخ موڑنے کی کوشش کی گئی۔ قوم کردارکشی کرنے والوں کو جانتی ہے۔

  رانا ثناء اللہ کا کہناتھا کہ ملک سے لوڈ شیڈنگ اور دہشتگردی کا خاتمہ ہو رہا تھا۔ نواز شریف عدلیہ پر نہیں ایک فیصلے پر تنقید کر رہے ہیں۔ عدلیہ کے فیصلے تاریخ کا حصہ ہیں اور نواز شریف کو فیصلے پر تنقید کرنے کا حق حاصل ہے۔

صوبائی وزیرقانون کا کہنا تھا کہ  مال روڈ پر ان لوگوں کو اکٹھا کیا گیا جو ایک دوسرے پر لعنتیں بھیجتے تھے۔ اکٹھے ہوکر انہوں نے پارلیمنٹ  پر لعنت جیسے الفاظ داغے۔ کراچی سے روبوٹ چل کر آئے تھے۔

مزیدخبریں