ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پبلک سیفٹی اینڈرائیڈ ایپ کے تحت لاسٹ اینڈ فاونڈ سنٹر شروع

پبلک سیفٹی اینڈرائیڈ ایپ کے تحت لاسٹ اینڈ فاونڈ سنٹر شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:پبلک سیفٹی اینڈرائیڈ ایپ کے تحت لاسٹ اینڈ فاونڈ سنٹرشروع کردیا گیا۔ کسی فرد/ بچے ، سواری ، کاغذات یا قابل شناخت سامان کی گمشدگی اور بازیابی کی فوری رپورٹ کی جاسکے گی رپورٹ کررہے ہیں۔

پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نےلاسٹ اینڈ فاونڈ سنٹرشروع کیا گیا جس کے ذریعے شہری سیف سٹی کی جانب سے شروع کی گئی۔ پبلک سیفٹی ایپ میں ایڈ اس فیچرمیں اپنی گم ہونے والی گاڑیوں ،موٹرسائیکلوں، بچوں اورسامان کی تصاویرکے ساتھ سیف سٹی کواطلاع دیں گے اورمتعلقہ بچے یا اشیاء کی تصاویرپبلک سیفٹی کی ایپ کے فیچرلاسٹ اینڈفاونڈمیں ڈالیں گے توسیف سٹی حکام فوری طورپراس پرکاروائی کریں گے۔ ڈائریکٹرپراجیکٹ اکبرناصرکا کہنا ہے کہ پچھلے دوماہ کے دوران ایک سو اٹھارہ موٹرسائیکلیں شہریوں تک پہنچائی ہیں۔

سیف سٹی میں پولیس کیمیونیکیشن آفیسرز کا کہنا ہے کہ جونہی انکولاسٹ اینڈ فاونڈ کے ذریعےکوئی اطلاع موصول ہوتی ہے توفوری طورپرمتعلقہ پولیس کو اطلاع دی جاتی ہے۔ ابھی لاسٹ اینڈفاونڈ کے تحت سینکڑوں لوگوں کو سامان اوردوبچے والدین کے حوالے کیے گئے ہیں۔

سیف سٹی حکام کا کہنا ہے کہ اس فیچر کا استعمال بہت آسان ہے تاہم اس سے متعلقہ اشیا تک پہنچنے کے لیے بنیادی معلومات اور تصاویر ضروری ہیں۔ابتدائی دوماہ میں سیف سٹی نے اسکے ذریعے بھرپورمددکی ہے۔