خان شہزاد: لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں"لاہور چیمبر ویب ٹی وی"کا افتتاح کردیاگیا، ملک طاہر جاوید کا کہنا ہے کہ ویب ٹی وی کے ذریعے صنعت وتجارت کے مسائل کے حل اورفروغ کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ملک طاہر جاوید ،سینئر نائب صدرخواجہ خاوررشید نے کاروباری شخصیات کے ہمراہ"لاہور چیمبر ویب ٹی وی"کا افتتاح کردیا۔ صدرلاہور چیمبر آف کامرس نے کہا کہ ویب ٹی وی کے افتتاح کا مقصد انڈسٹری کے مسائل کو سوشل میڈیا کے ذریعے اجاگر کرنا ہے۔
انکا مزید کہناتھا کہ سوشل میڈیا گزرتے وقت کیساتھ ساتھ موثر اورتوانا کردارادا کررہا ہے۔ خواجہ خاوررشید نے کہا کہ ویب ٹی وی کے ذریعے صنعت وتجارت کو فروغ دینے کیلئے پروگرامز کیے جائیں گے۔ لاہور چیمبر آف کامرس میں ویب ٹی وی کی افتتاحی تقریب میں سابق صدر میاں شفقت ، ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران اورنگ زیب اسلم چودھری، میاں زاہد جاوید، رحمت اللہ جاوید، چیئرمین کاٹیج انڈسٹری غلام سرورہجویری ملک، سیکرٹری جنرل شاہد خلیل، قائم مقام ڈائریکٹر میڈیا سیل راشد یعقوب نے شرکت کی۔