پاکستان اب امریکہ سے کوئی سمجھوتہ نہیں کریگا: وفاقی وزیررانا تنویر

29 Jan, 2018 | 06:11 PM

رانا جبران
Read more!

عثمان خان: وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر نے امریکہ کی شرائط پرسخت موقف اختیار کر لیا۔ انکا کہنا ہے کہ اگر امریکہ تعاون  نہیں کرتا تو وہ بھول جائے کہ پاکستان بھی اب کسی قسم کا سمجھوتہ کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی ایس آئی آر لیبارٹری کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیربرائے دفاعی پیداوار و ٹیکنالوجی رانا تنویر نے کہا کہ پاکستان ایک خود مختار ملک ہے۔ دفاع کا80فیصد سامان اب ہم خود تیار کر رہے ہیں۔ اب ایسی کوئی صورتحال نہیں ہے کہ پاکستان کمپرومائز کرے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اداروں کو مضبوط کیا ہے۔ ڈرون حملوں کے متعلق انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کے دورحکومت میں ڈرون حملوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ رانا تنویرکا کہناتھاکہ چیف جسٹس انکے لیے بہت محترم ہیں، لیکن فیصلے کے بعد اختلاف کے اظہارکا حق سب کو ہے۔ وزیر اعظم کیس میں وہ بے قصور ہیں۔ لیکن جو بھی فیصلہ آیا قبول کریں گے۔

مزیدخبریں