ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بورڈ امتحانات: دوردراز کے علاقوں میں تعینات اساتذہ پریشان

بورڈ امتحانات: دوردراز کے علاقوں میں تعینات اساتذہ پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنیدریاض: پرائمری اور مڈل کے امتحان میں نگرانی کیلئے سینکڑوں اساتذہ کی ڈیوٹیاں 16 کلومیٹر سے زائد فاصلے پر لگادی گئیں۔ قانون کے مطابق ڈیوٹیاں 16 کلومیٹرکی حدود کے اندر لگائی جانی تھیں۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب ایگزمینیشن کمیشن کے تحت پرائمری اور مڈل کے امتحان میں نگرانی کیلئے سینکڑوں اساتذہ کی ڈیوٹیاں 16 کلومیٹر سے زائد فاصلے پر لگادی گئیں۔ پیک کے امتحان کا آغاز 3 فروری سے ہورہا ہے، اس سے قبل اساتذہ کی ڈیوٹیاں ایک تحصیل سے دوسری قریبی تحصیل میں لگائی جاتی تھیں۔

رواں سال تحصیل سطح پر امتحانی ڈیوٹیاں نہ لگنے سے اساتذہ پریشان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ من پسند اساتذہ کی قریبی امتحانی سینٹرزمیں ڈیوٹیاں لگائی گئیں ہیں، تاکہ اپنے سکول کے بچوں کے نتائج بہتر کیے جاسکیں۔ دوسری جانب ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ16 کلومیٹرسے زائد فاصلے پرلگائی جانےوالی ڈیوٹیاں تبدیل کی جارہی ہیں۔