ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حالیہ ڈرون حملوں کے خلاف مذمتی قرار داد اسمبلی میں جمع

حالیہ ڈرون حملوں کے خلاف مذمتی قرار داد اسمبلی میں جمع
کیپشن: Punjab-assembly
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) امریکہ کی جانب سے حالیہ ڈرون حملوں کے خلاف مذمتی قرار داد اسمبلی میں جمع۔

تفصیلات کے مطابق قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کی سرزمین پر ڈرون حملے کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ،پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے، پاکستان کا امریکہ کے ساتھ ایسا کوئی معاہدہ نہیں ہے وہ ازخود اور یکطرفہ طور پر ہماری سرزمین پر حملہ کر سکے یا کسی شدت پسند تنظیم کے خلاف کاروائی کرے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حالیہ ڈرون حملوں کی وجہ سے پوری قو م میں تشویش پائی جا رہی ہے، کسی دوسرے ملک کی جانب سے ہماری سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنا ملکی سالمیت و خود مختاری کو چیلنج کرنے کے برابر ہے۔لہذا یہ ایوان امریکہ کی جانب سے پے در پے ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان افواج پاکستان اور مسلح سیکیورٹی اداروں کو مکمل تعاون کا یقین دلاتا ہے,  قرارداد مین کہا گیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے آئندہ پاکستان کی سرزمین پر ڈرون حملہ کیا جاتا ہے تو افواج پاکستان اس کو فوری گرادے,  قرارداد میں کہا گیا ہے کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ اچھے اور مضبوط تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے تو اس کو پاکستان قوم کے جذبات اور احساسات کو ٹھیس نہیں پہچانی چاہیے۔

قرارداد مین امریکہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ خفیہ معلومات شیئر کرے تاکہ پاکستان کی فورسز ان شدت پسندوں کیخلاف خود کاروائی کرے گا۔