سٹی42: مسلم لیگ نون ، پاکستان پیپلزپارٹی، مسلم لیگ قاف، بلوچستان عوام پارٹی استحکام پارٹی کے لیڈروں کی بارات ایک بار پھر ووٹ مانگنے مولونا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئی۔
اتحادی جماعتوں کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں رانا ثناء اللہ، ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، یوسف رضا گیلانی، صادق سنجرانی، خالد مگسی، عبدالعلیم خان،سالک حسین شامل تھے. اتحادی ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے۔
جےیوآئی کے مولانا عبدالغفور حیدری، حاجی غلام علی ، اسلم غوری ، نور عالم خان ، مولانا امان اللہ بھی ملاقات میں شریک تھے۔