طوفانی بارشوں سے اہم حفاظتی بند ٹوٹ گیا ، گوادر آفت زدہ

29 Feb, 2024 | 07:26 PM

سٹی42: بلوچستان میں مسلسل بارش سے گوادر کے علاقہ میں نگور کا حگاظتی بند ٹوٹ گیا ہے۔ بند ٹوٹنے سے پانی گوادر شہر کی طرف جانے کا خدشہ ہے۔ گوادر شہر اور نواح کے علاقے پہلے ہی دو روز سے جاری بارش کے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں اور پورے علاقہ میں سیلاب کی سی صورتحال ہے۔ 

جمعرات کے روز کوئٹہ گوادر میں بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا ۔ اسی دوران بارش کے پانی کے دباؤ اور بند کی دیوار پر بارش کی مسلسل بوچھاڑ سے مٹی نرم ہو جانے کی وجہ سے کوئٹہ کوادر کے قریب نگور حفاظتی بند ٹوٹ گیا۔

کوئٹہ میں حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حفاظتی بند ٹوٹنے سے گوادر شہر میں مزید پانی جانے کا خطرہ ہے۔ انتظامیہ صورتحال کو مسلسل مانیٹر کر رہی ہے۔ عوام کی جان و مال کی ھفاظت کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ 

گوادر شہر زیر آب، علاقہ کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا

گوادر کے ساحلی علاقہ میں دو روز سے مسلسل طوفانی بارشوں سے شہریوں کے لئے  تشویشناک صورتحال پیدا ہو گئی۔ شہر کے تمام علاقوں میں شہری گھروں میں محصور ہیں۔  تمام علاقے بارش کے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں اور نشیبی علاقوں میں پانی کئی کئی فٹ کھڑا ہوا ہے۔

بلوچستان کی صوبائی حکومت نے تشویشناک حالات کے  پیش نظر گوادر کو آفت زدہ قرار دے دیا  ہے ۔
 گوادر کو آفت زدہ قرار دینے کے حوالے سے نگران وزیراعلیٰ نے سمری پر دستخط کر دیئے ہیں۔

گوادر میں امدادی سامان کی تقسیم

گوادر کی غریب بستیوں میں گھروں میں محصورمتاثرین کا کہنا ہے کہ بچے، خواتین اور بوڑھے بھوکے، پیاسے ہیں ،3 دن سے کوئی سو نہیں سکا۔

گوادر میں انتہائی ضرورت مند شہریوں میں ان کے گھروں پر جا کر خوراک،پانی اور کمبل تقسیم کرنے کا اغاز کر دیا گیا ہے۔

راستے دلدل بن گئے۔

دوسری جانب نوکنڈی کے علاقے میں مسلسل بارش سے راستے دلدل بن گئے ہیں۔ کیچڑ میں دھنسی گاڑیاں نکالنے کیلئے لیویز اہلکار پہنچ گئے ہیں،متاثرین میں 

مزیدخبریں