کراچی میں ہنگامی حالت کا نفاذ

29 Feb, 2024 | 06:44 PM

سٹی42: سندھ حکومت نے کراچی  بارشوں کے خطرہ کے پیش نظر بارش کی ہنگامی حالت نافذ کر دی۔  رین ایمرجنسی کراچی کے تمام اضلاع میں نافذ کردی گئی  ہے۔
ایس اینڈ جی اے ڈی ڈیپارٹمنٹ نے رین ایمرجنسی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت سندھ حکومت کے تمام دفاتر، خود مختیار اورنیم خودمختیار اداروں میں  کل یکم مارچ کو نصف دن کام ہو گا، اس کے بعد چھٹی کر دی جائے گی۔ 

شفٹ کے  تعلیمی اداروں میں چھٹی

سندھ حکومت نے برش کے خطرہ کے پیش نظر کل یکم مارچ کو کراچی مین تمام تعلیمی اداروں میں دوپہر اور شام کی شفٹوں کی چھٹی کر دینے کا حکم بھی جاری کر دیا ہے۔ اس حکم کا مقصد بارش کے ممکنہ نقصانات سے سٹوڈنٹس کو محفوظ رکھنا ہے۔ کل یکم مارچ کو کراچی اور نواحی علاقوں میں دوپہر اور شام  کی شفٹ کے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے کل بند رہیں گے۔ اس حکم کا اطلاق تمام نجی تعلیمی اداروں پر بھی ہو گا۔ 

مزیدخبریں