انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی ڈالر کی خبر آگئی 

29 Feb, 2024 | 06:39 PM

اشرف خان : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی ڈالر کی قیمت کے حوالے سے خبر آگئی۔ 
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1 پیسے کمی ہوئی ، انٹربینک میں ڈالر 279.12 روپے سے کم ہوکر 279.11 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282.04 روپے پر برقرار رہا، ساتھ ہی امارتی درہم بھی 76.70  روپے پر برقرار رہا، اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ  30 پیسے اضافے سے 355.55 روپے، سعودی ریال 1 پیسے اضافے سے 74.91روپے کا ہوگیا۔ 

اوپن مارکیٹ میں یورو 73 پیسے سستا ہوکر 304.25 روپے کا ہوگیا۔ 

مزیدخبریں