سٹی42: پی ایس ایل نائن کے پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی سے پانچویں پوزیشن پر گرنے کے بعد کراچی کنگز پر ایک اور آسمان ٹوٹ پڑا، ٹیم کے تین چوتھائی سے زیادہ کھلاڑی بیمار پڑ گئے۔
راتوں رات فوڈ پوائزنگ کا شکار ہو جانے والے 13 کھلاڑیوں میں وائس کپتان جیمز وینس،بلیسنگ موزربانی،تبریزشمسی،ڈیپلوئےاور کیرن پولارڈ بھی شامل ہیں جن کے بغیر کراچی کنگز منٹی کا ڈھیر ہے۔
کپتان شان مسعود نے بھی فوڈ پوائزننگ کا شکار ہونے کی شکایت کی ہے۔
پراسرار فوڈ پوائزننگ کا شکار ہونے والے تمام کھلاڑی کراچی کے بہترین فائیو سٹار ہوٹیل میں مقیم تھے ار ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے باہر سے کچھ نہیں کھایا۔ تمام ٹیموں کے کھلااڑیوں پر جس ہوٹل میں وہ مقیم ہوتے ہیں اس کے سوا کہیں سے کھانے پینے پر پابندی عائد ہوتی ہے جس کا مقصد سیفٹی کو یقینی بنانا ہے۔ کراچی کنگز کے معاملے میں پراسراریت کا پہلو نمایاں ہے کہ تمام کھلاڑی بیک وقت بیمار ہوئے اور ہسپتال پہنچنے تک نوبت آ گئی۔ ک
معلوم ہوا ہے کہ کراچی کنگز کی انتظامیہ نے فوڈ پوائزننگ بحران سے نکلنے کے لئے ہنگامی طور پر باہر سے کھلاڑی امپورٹ کرنے کی کوشش شروع کر دی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ کے کے کی ٹیکنیکل کمیٹی نے دو نئے غیر ملکی کھلاڑیوں کو بلوا کر ٹیم میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ جن کھلاڑیوں کی طبیعت خراب ہے ان کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
کے کے کی انتظامیہ نےتصدیق کی ہے کہ کچھ کھلاڑیوں کو فوڈ پوائزننگ کے سبب ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اور جو کھلاڑی دوا دارو سے بہتو ہو رہے ہیں ان کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ کھلایا جائے گا۔