(اویس کیانی)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہاکہ آئی ایم ایف کو خط لکھ کر یہ ثابت کر رہے ہیں کہ ملک کو ترقی نہیں کرنے دینی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آج طوفان بدتمیزی تھی آج ، اخلاق سے گری حرکتیں کرنا اور بدتمیزی ان کا وطیرہ بن گیا ہے۔
انہوں نے پی ٹی آئی کے بانی کو مخاطب کرتے ہو ئے کہا کہ آئی ایم ایف کو خط لکھ کر یہ ثابت کر رہے ہیں کہ ملک کو ترقی نہیں کرنے دینی۔
انہوں نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کو ایوان کے اندر اور باہر ان کی حرکتوں سے روکیں گے،ہاوس کو ٹھیک رکھنے کیلئے ن لیگ کا پی ٹی آئی سے بھی رابطہ ہے،عامر ڈوگر اور ان کے دیگر ارکان سے بھی ملیں ہیں تاکہ ایوان کی کاروائی ٹھیک چلے،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے انتخاب کے بعد کابینہ کا فیصلہ ہو گا۔