لاہور بورڈ : میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز کل سے ہوگا

29 Feb, 2024 | 12:48 PM

Imran Fayyaz

(جنید ریاض)لاہور بورڈ کے تحت میٹرک سالانہ امتحانات کا آغاز کل سے ہوگا،پہلے روز سات مضامین کا امتحان لیا جائے گا۔رواں سال 2 لاکھ چالیس ہزار امیدوار امتحان میں شرکت کریں گے۔
لاہور بورڈ کے تحت میٹرک سالانہ امتحان میں فرسٹ شفٹ میں تاریخ پاکستان، کمپیوٹر ہارڈ وئیر،پولٹری فارمنگ، غذا اور غذائیت کا پیپر لیا جائیگا۔ سکینڈ شفٹ میں سوکس، بزنس اسٹیڈیز، لباس و پارجہ بافی کا پیپر ہوگا۔

رواں سال 2 لاکھ چالیس ہزار امیدوار امتحان میں شرکت کریں گے۔860 امتحانی سنٹرز میں امیدوار امتحان دیں گے۔ تمام امتحانی سنٹرز میں دفعہ 144 نافذ ہوگی۔ امیدواروں کو رولنمبر سلپ دیکھنے کے بعد امتحانی سنٹرز میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ امیدواروں کو پیپر شروع ہونے سے ایک گھنٹہ قبل امتحانی سنٹر میں پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ میٹرک امتحانات 16 مارچ تک جاری رہیں گے۔

مزیدخبریں