آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے:نواز شریف

29 Feb, 2024 | 11:24 AM

Imran Fayyaz

(طیب سیف)قومی اسمبلی اجلاس میں حلف اٹھانے کیلئے نواز شریف بھی پہنچ گئے۔سابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے، کوئی سیاسی جماعت ایسے خط نہیں لکھ سکتی، ایسے خط وہ لکھ سکتے ہیں یہ ان کا وطیرہ ہے، اب آپ خود ہی نتیجہ اخذ کرلیں۔

 رہنماء پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی پارلیممٹ پہنچ گئے ،کہتے ہیں کہ ہر الیکشن پر دھاندلی کی ہی باتیں ہوتی ہیں،میں 1985 سے ہی ایسی باتیں سن رہا ہوں۔ملتان سے منتخب رکن زین قریشی نے کہا ہے کہ میں آج اپنے والد اور عمران خان صاحب کو مس کر رہا ہوں،ہم جمہوری لوگ ہیں ، جمہوریت کو پسند کرتے ہیں،ہم اپوزیشن مین بیٹھے ہیں  اور ایک اچھی اپوزیشن کر کے دکھائیں گے۔

 نوازشریف، شہبازشریف ،اسحاق ڈار ،بلاول بھٹو ،آصفہ بھٹو،ایاز صادق، عطاء تاڑڑ ،آئی پی پی کے صدر عبدالعلیم خان ، عون چوہدری پارلیمنٹ ہائوس پہنچ گئے،اسی طرح شازیہ مری، ایاز صادق، حنیف عباسی، سید نوید قمر ،خورشید شاہ، اعظم نذیر تارڑ ، خالد مگسی ،پیپلز پارٹی کی نو منتخب رکن اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئیں،فاروق ستار بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں ۔

مزیدخبریں