(جنید ریاض)ایجوکیشن اتھارٹی لاہورنےسکولوں کی مانیٹرنگ تیز کردی،تمام اےای اوزاپنی تحصیل میں قائم سکولوں کاروزانہ کی بنیاد پر وزٹ کرینگے۔
لاہور کی 5 تحصیلوں میں ہر اے ای او ایک سکول لازمی وزٹ کرے گا،اے ای اوز سکول وزٹ کی رپورٹ ڈی ای او سکینڈری کو پیش کریں گے۔
سی ای او ایجوکیشن نے تمام سکولوں کو انتظامات بہتر کرنے کا حکم دے دیا۔
سی ای او ایجوکیشن لاہور کے مطابق ناقص انتظامات پر متعلقہ سکولز کیخلاف کارروائی ہو گی۔