طلبہ کی شکایات پر نرسنگ انسٹرکٹرز تبدیل

29 Feb, 2020 | 09:37 PM

Arslan Sheikh

( زاہد چوہدری ) بدنظمی، توہین آمیز رویہ اور نااہلی پر علامہ اقبال میڈیکل کالج کی پانچ نرسنگ انسٹرکٹرز کو تبدیل کر دیا گیا۔ پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج نے نرسنگ انسٹرکٹر کے طور پر کام کرنے والی پانچوں ہیڈ نرسز کو جناح ہسپتال میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔

علامہ اقبال میڈیکل کالج کے نرسنگ کالج میں بطور نرسنگ انسٹرکٹر کام کرنے والی پانچ ہیڈ نرسز کے خلاف نرسنگ طالبات نے وزیراعظم پورٹل پر شکایات کیں کہ پانچوں انسٹرکٹرز شدید بدنظمی، طالبات کے ساتھ توہین آمیز رویہ اپناتی ہیں اور تدریس کے معاملے میں نااہل ہیں۔

وزیراعظم پورٹل پر شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج نے پانچوں نرسنگ انسٹرکٹرز صائمہ ریاض، عصمت زہرہ، محمودہ تبسم، ثمینہ اقبال اور مبشرہ امتیاز کو فوری طور پر تبدیل کرکے بطور ہیڈ نرس جناح ہسپتال کی کام کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

پانچوں ہیڈ نرسز کو فوری طور پر ایم ایس جناح ہسپتال کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں