شہریوں کی مار پیٹ ، ڈاکو ہسپتال منتقل

29 Feb, 2020 | 09:09 PM

M .SAJID .KHAN

(وقاض احمد)نشترکالونی میں ڈاکوؤں  کوشہریوں نے دھرلیا،شہریوں کے ڈاکوؤں پر تشدد کے بعد ڈولفن اہلکاروں نے جناح ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکووں کی شناخت محمد ندیم اور شہزاد کے نام سے ہوئی، پولیس کا کہنا ہے کے ڈاکو شہری سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے،ڈولفن پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاکوؤں کی جان بچائی اور انہیں طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب داتا دربار پولیس نے کارروائی کر کے جیب تراش گینگ گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے نقدی چوری شدہ موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا، جیب تراش گینگ داتادربار کے علاقے میں رہائش پذیر تھا، پولیس نے چھاپا مار کر ملزم مقصود اور آصف کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان کے قبضے سے پچاس ہزار روپے نقدی 4چوری شدہ موبائل فونز اور دو ناجائز پستول برآمد کرلئے، پولیس کا کہنا تھا کہ دوران تفتیش ملزمان نے مزید وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے، دونوں ملزمان کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

مزیدخبریں