پٹرول کی قیمت میں حیران کن کمی

29 Feb, 2020 | 08:50 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( سٹی 42 ) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

شہریوں کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری، وزارت خزانہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی۔ پیٹرول کی نئی قیمت ایک سو گیارہ روپے ساٹھ پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت ایک سو بائیس روپے چھبیس پیسے مقرر کی گئی۔

لائٹ ڈیزل سات روپے سستا ہو کر ستتر روپے اکاون پیسے فی لٹر ہو گیا۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت بانوے روپے پینتالیس پیسے ہوگئی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔

مزیدخبریں