ماسک کی قیمتوں میں اضافے پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

29 Feb, 2020 | 07:20 PM

Malik Sultan Awan

(علی اکبر)سرجیکل ماسک کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کروا دی گی۔
تفصیلات کے مطابق  قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی ربیعہ نصرت کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ سرجیکل ماکس کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور عوام کو لوٹنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ ملک بھر میں کرونا وائرس کا شدید خوف ہے،  کروناوائرس سے متاثرہ مریض سامنے آنے پر صورتحال گھمبیر ہوگئی ہے ملک بھر میں کرونا وائرس کے خوف کے باعث سرجیکل ماسک کی طلب میں اضافہ ہوا ہے سرجیکل ماسک کی قیمت فی پیکٹ 80 روپے سے بڑھ کر 450 ہوگئی ہے سرجیکل ماسک مارکیٹ میں بلیک میں فروخت ہورہے ہیں،حکومت کچھ نہیں کررہی ہے حکومت تاحال نوٹسسز اور بیانات کی حد تک متحرک ہے،عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے۔

مزیدخبریں