ٹوئنٹی فور نیوز کی بندش پر لاہور پریس کلب کی شدید مذمت

29 Feb, 2020 | 06:38 PM

Malik Sultan Awan

(سٹی 42) حق سچ کی آواز بلند کرنے پرٹوئنٹی فور نیوز ایک بارپھرنشانےپرآگیا، ملک کے مختلف شہروں میں نشریات بند کر دی گئیں۔

مذمتی بیان لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئر نائب صدررائے حسنین طاہر، نائب صدر قذافی بٹ، سیکرٹری بابر ڈوگر، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، خزانچی زاہد شیروانی اور اراکین گورننگ باڈی نے پیمرا کی جانب سے 24 نیوز چینل کی غیر اعلانیہ و غیر قانونی بندش کی شدید مذمت کی ہے اور اسے آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی چینل کی غیر اعلانیہ بندش آزادی اظہار رائے پر قدغن ہے اور ایسے ماورائے آئین اقدامات کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ 24 نیوزچینل کی بندش فی الفورختم کرکے نشریات بحال کی جائے ورنہ صحافی برادری احتجاجی راستہ اختیارکرنے پر مجبورہوگی۔ 

مزیدخبریں