بچی سے زیادتی کی کوشش پر عدالت کا ملزم کیخلاف اہم فیصلہ

29 Feb, 2020 | 06:01 PM

Arslan Sheikh

( شاہین عتیق ) ماڈل کورٹ برائے خواتین تشدد کورٹ کے جج ندیم انصاری نے بچی فاطمہ سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم جمیل کو قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔

معصوم بچے، بچیوں کے ساتھ جنسی درندگی کے بڑھتے واقعات میں جس تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اس سے معاشرہ میں بے راہ روی اور حیوانیت کا اندازہ لگانا مشکل نہیں رہا۔ معصوم بچوں کے ساتھ ایسے واقعات کا ہونا ہم سب کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

ماڈل کورٹ برائے خواتین تشدد کورٹ نے آٹھ سالہ بچی فاطمہ کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے 70 سالہ ملزم جمیل اختر کو پانچ سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے، فیصلے کے بعد ملزم کو جیل بھجوا دیا گیا۔

ملزم کے خلاف بچی کے والد نے مقدمہ درج کروایا تھا۔ کاہنہ پولیس نے ملزم کا چالان پیش کیا، جس پر ماڈل عدالت میں ٹرائل کیا گیا۔ عدالت نے گواہوں کے بیانات اور وکلا کے دلائل کے بعد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی۔

مزیدخبریں