( عمر اسلم ) مسلم لیگ ( ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا سروسز ہسپتال میں گلے کا چیک اپ، ڈاکٹرز نے پہلے مرحلے میں خواجہ سعد رفیق کی سرجری کی تجویز دے دی۔
لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کو طبیعت ناساز ہونے پر کیمپ جیل سے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹرز نے خواجہ سعد رفیق کے گلے کا تفصیلی طبی معائنہ اور ٹیسٹ کیے۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ رپورٹ کے مطابق ان کے گلے میں ‘‘پےپی لوما’’ پایا گیا ہے جبکہ ڈاکٹرز نے پہلے مرحلے میں سرجری تجویز کی ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق سرجری کے بعد نوڈی یول کی بائیوفیسی بھی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ای این ٹی ڈاکٹرز کے ایک بورڈ کی تشکیل بھی متوقع ہے تاکہ سرجری کے وقت ہسپتال اور طریقہ کار کا تعین کیا جائے۔
واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی رکن پنجاب اسمبلی سلمان رفیق پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل میں نیب کی حراست میں ہیں۔