(سعدیہ خان) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو چند روز کراچی قیام کے بعد کل لاہور آئیں گے ۔وہ 5 مارچ کو ایوان اقبال میں خواتین کنونشن سے خطاب کریں گے، 2 مارچ کولاہور پریس کلب میں ’’ میٹ دی پریس‘‘ میں گفتگو کریں گے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دورہ پنجاب کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری 3 مارچ کو سیکرٹریزاطلاعات اورسوشل میڈیا ایکٹیوسٹس سےملیں گے، 5 مارچ کو لاہور میں خواتین کنونشن سے بھی خطاب کریں گے ۔ 11 مارچ سے ساہیوال ڈویژن کا دورہ شروع کریں گے ۔چئیرمین بلاول بھٹو 11مارچ کو اوکاڑہ پہنچیں گے۔ 12 مارچ کو پاکپتن جائیں گے۔ رات ساہیوال میں اہم سیاسی رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے اور 13مارچ کو ساہیوال شہر کا دورہ کریں گے۔چئیرمین بلاول بھٹو تینوں اضلاع میں ورکر کنونشنز اور ڈسٹرکٹ بارزسےبھی خطاب کریں گے۔
بلاول کل لاہور آئیں گے
29 Feb, 2020 | 04:37 PM