جینیاتی بیماریوں کا عالمی دن، گنگا رام میں سینٹر بنائیں گے: ڈاکٹر یاسمین

29 Feb, 2020 | 04:05 PM

وقار نیازی

(بسام سلطان) جینیاتی بیماریوں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کاکہنا تھا کہ گنگا رام ہسپتال میں دنیا کا سب سے بڑا پروینشن پروگرام شروع کیاجارہاہے، جلد گنگا رام ہسپتال میں جینیاتی بیماریوں کے حوالے سے سینٹر قائم کیا جائے گا ۔
نایاب اورجینیاتی بیماریوں کےعالمی دن کےحوالےسےآواری ہوٹل میں ڈیپارٹمنٹ آف پیٹریاٹک گیسٹروانٹرولوجی اور ہیپاٹالوجی، چلڈرن ہسپتال کی جانب سے سیمینار کا انعقادکیاگیا ۔سیمینار میں صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ انہوں نے کہاکہ جینیاتی بیماریوں پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے ،اسکی تشخیص اورعلاج کیلئے جلد گنگارام ہسپتال میں سینٹر قائم کیا جارہا ہے۔

پروفیسرہماارشدچیمہ نےبتایاکہ چلڈرن ہسپتال کے ہر شعبہ میں موجود مریضوں میں 50 فیصد جینیاتی امراض میں مبتلا ہیں۔ ڈین چلڈرن ہسپتال پروفیسرمسعودصادق کاکہناتھاکہ چلڈرن ہسپتال میں آنےوالےہربچےکومفت علاج معالجہ کی فراہمی ممکن بنائی جا رہی ہے۔
ماہرین نے بتایا کہ جینیاتی بیماریوں کی سب سے بڑی وجہ خاندان میں شادی کرنا ہے، جس سے بچوں میں کمی رہ جانے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

مزیدخبریں