(اکمل سومرو) یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں آبی زراعت اور ماہی پروری کی اہمیت پر ورکشاپ کا انعقاد، وائس چانسلر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا کہتے ہیں کہ ماہی پروری کو صنعت میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔
ایجوکیشن یونیورسٹی ٹاؤن شپ کیمپس میں منعقد ہونیوالی ورکشاپ میں آل ٹیک پاکستان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شہزاد جدون سمیت طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا کہتے ہیں کہ ماہی پروری میں معاشی ترقی کے بے شمار مواقع موجود ہیں ،نوجوانوں کو اس طرف توجہ دینا ہوگی۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کے آبی وسائل کو زیادہ موثر انداز میں معاشی ترقی کیلئےاستعمال کیاجاسکتاہے۔
ڈاکٹر شہزاد جدون نے کہا کہ ماضی میں اس شعبےکونظر اندازکیاگیاتاہم اب حکومت بھی اس شعبے کی ترقی کیلئے اقدامات اُٹھا رہی ہے۔ انہوں نےکہاکہ یونیورسٹی کےطلباءمیں ذاتی کاروبار کا رجحان پیدا کر کے اس شعبے کی طرف مائل کیا جا سکتا ہے۔