پیپلز پارٹی سیاست میں مذہب کو نہیں لاتی: اعتزاز

29 Feb, 2020 | 03:24 PM

وقار نیازی

(یاور چودھری) لاہور ہائیکورٹ بارکے انتخابات کیلئے پولنگ کے موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو سیاست میں مذہب کو نہیں لاتی۔

لاہور ہائیکورٹ بارانتخابات کے موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو سیاست میں مذہب کو نہیں لاتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمن کو واضح بتا دیا تھا شریف خاندان کانوں کو ہاتھ لگا کر ایک طرف ہو گئے ہیں، جو تقریریں کرتے تھے اب بالکل خاموش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احسن اقبال اور خاقان عباسی نے جیل سے نکل کر بس بات کی۔  انہوں نے کہا کہ حکومت کیخلاف تبدیلی سے متعلق کوئی پشین گوئی نہیں کی جا سکتی۔ اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ بار ایسوسی ایشن سے قوم اور سیاسی جماعتوں کو سیکھنا چاہیے، بار انتخابات کے بعد سب آپس میں بغل گیر ہو جاتے ہیں ۔

مزیدخبریں