(اکمل سومرو) پنجاب یونیورسٹی میں طلباءکے جھگڑے کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس نے جھگڑے میں ملوث 14 طلباء گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں 2گروپوں میں تصادم کامعاملہ پرپولیس نےپنجاب یونیورسٹی تصادم میں ملوث دونوں گروپوں کے 14 طلباء گرفتار کرلیا جبکہ تھانہ اقبال ٹاؤن میں طالب علموں کےخلاف مقدمہ درج کیاگیا،پختون کونسل کے10اورجمعیت کے 4طالب علم مقدمے میں نامزد ہیں،گرفتارہونے والوں میں بابرسہیل،مظہر،محمدسلیم،زکریا،اجمل،محمد رضوان،وقاص خان،عرفان خان ،اکرم،ثاقب خان،ذوالقرنین،ابوبکر،محمد رضوان،محمد منشاشامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی دو طلباءہ تنظیموں میں تصادم کے باعث میدان جنگ بن گئی تھی،پشتون ایجوکیشنل موومنٹ اور پنجابی کونسل کے درمیان لڑائی ہوئی،طلباءتنظیموں کے کارکنوں کی جانب سے ایک دوسرے کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اس دوران ڈنڈوں اور سوٹوں کا بھی آزادانہ استعمال کیا گیا۔
سکیورٹی گارڈ طلباءمیں بیچ بچاؤ کراتے رہے،دوران لڑائی طلبا کے ساتھ ساتھ گارڈز بھی تشدد کا نشانہ بن گئے، لڑائی میں متعدد طلبا زخمی، 5 گارڈز کے سر پھٹ گئےتھے، زخمی طلباء اور گارڈز کو کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، ہسپتال میں داخل ایک زخمی گارڈ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
ہنگامی حالات قابو سے باہر ہونے پر یونیورسٹی انتظامیہ نے پولیس کو طلب کیا، پولیس کی بھاری نفری کے پہنچنے پر طلباء منتشر ہوگئے،جائے وقوعہ پرایس پی ماڈل ٹاؤن اور ڈی ایس پی پنجاب یونیورسٹی بھی پہنچے,جھگڑا انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل اسٹڈیز میں2 طلبہ میں تلخ کلامی پر ہواتھا۔